پاکستان اور چین کے تعلیمی اداروں کے مابین تحقیق اور ثقافتی تبادلوں کا آغازکرنے کے لئے یاداشت پر دستخط۔
.
ایریا سٹیڈی سنٹر (اے ایس سی) جامعہ سندھ جامشورو اور سٹیڈی سنٹر برائے جنوبی ایشیا ، اکیڈمی آف گلوبل گورننس اینڈ ایریا سٹڈیز (سی ایس اے اے جی جی اے ایس) ، سچوان نارمل یونیورسٹی کے مابین مشترکہ تحقیقی منصوبوں ، ثقافتی تبادلوں اور بین الاقوامی کانفرنسوں کے انعقاد کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا ہےکہ دونوں مراکز کی تحقیقی رپورٹس مشترکہ طور پر شائع کی جائیں گی۔واضح رہے کہ سی پیک کے آغاز کے بعد سے ہی دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان اور چین کی جامعات مواصلاتی فاصلوں کو دور کرنے اور معاشرے میں فکری گفتگو کے آغاز میں کلیدی کردار ادا کررہی ہیں۔