پاکستان اور چین کے درمیان سائنسی تعاون کو فروغ دینے کے لیے لیٹر آف انٹنٹ پردستخط۔
.
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (ایس ٹی زیڈ اے) اور چین کی ژونگ گوانگ کُون بیلٹ اینڈ روڈ انڈسٹریل پروموشن ایسوسی ایشن(زیڈ بی آر اے) نے ایک ورچوئل تقریب میں لیٹر آف انٹنٹ پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے تجربات اور ترقی کے بارے میں معلومات کے تبادلے،مکمل ایکو سسٹم، نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور ٹیکنالوجی زونز کی تعمیر اور انتظام کو فروغ دینا ہے۔اس تقریب میں ایس ٹی زیڈ اےکے چیئرمین عامر ہاشمی، زیڈ بی آر اے کے صدرژانگ شیاؤ ڈونگ، چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائےسی پیک امور خالد منصور نے شرکت کی۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…