Home Latest News Urdu پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار سٹریٹجک شراکت داری باہمی اعتماد اور مضبوط رفاقت کی مرہون منت ہے۔وزیر اعظم عمران خان۔
Latest News Urdu - September 11, 2019

پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار سٹریٹجک شراکت داری باہمی اعتماد اور مضبوط رفاقت کی مرہون منت ہے۔وزیر اعظم عمران خان۔

وزیراعظم عمران خان نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی قیادت میں چینی وفد کے ساتھ منعقد ہونے والے اجلاس میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لئے سٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ سی پیک منصوبہ کو خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔اس اجلاس میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی،نائب وزیر خارجہ لیو ژاؤ یوئی اور چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ کے علاوہ کئی اعلٰی عہدیداران نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس دوران چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی چٹانوں سے زیادہ مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ بے مثال ہے۔ انہوں نے قومی تعمیر و ترقی کے لئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے مستقبل میں چین کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتےہوئےمزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط رفاقت باہمی اعتماد،بھروسا اور مضبوط دوستی کے رشتے سے مشروط ہے۔اس دوران وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور چین کے مابین مضبوط سٹریٹجک شراکت داری کو باہمی اعتماد،عزت و تکریم سے مشروط قرار دیتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے واسطے چین کو ایک اہم ستون قرار دیا جبکہ سی پیک کو اہم سٹریٹجک منصوبہ اور پاکستان کی معیشت کے لئے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ چینی کمپنیاں سی پیک منصوبہ کی توسط سے پاکستان میں صنعتوں کی ترقی کے لئے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرینگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…