پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان روابط کے فروغ کےلیے8رکنی وفدچین کے دورے پر روانہ۔
.
اسکالرز، بین الاقوامی امور کے ماہرین، سینئر میڈیا پریکٹیشنرز اور تھنک ٹینکس کے سربراہان پر مشتمل 8 رکنی وفد لاہور پاکستان میں چین کے قونصلیٹ جنرل کے تعاون سے چین کے دورے پر روانہ ہوگیا۔ لاہور میں چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے میڈیا کو بتایا کہ یہ دورہ لاہور میں چینی قونصلیٹ جنرل کی جانب سے کووڈ 19 کی وبا کے بعد سے میڈیا اور تھنک ٹینک کےوفود کے دوروں کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔ چین میں وفد کے سفر کے پروگرام میں مختلف چینی سرکاری اور نجی اداروں، چائنا ریلوے گروپ، انجینئرنگ کارپوریشنز اور میڈیا اداروں کے دورے شامل ہیں۔