Home Latest News Urdu پاکستان اور چین کے مابین آزاد تجارت کادوسرا معاہدہ پاکستان کی معاشی و سماجی فلاح وبہود کےلئے مددگار ثابت ہوگا۔ماہرین
Latest News Urdu - August 6, 2019

پاکستان اور چین کے مابین آزاد تجارت کادوسرا معاہدہ پاکستان کی معاشی و سماجی فلاح وبہود کےلئے مددگار ثابت ہوگا۔ماہرین

ماہرین نے حکومتِ پاکستان کو ترقی و خوشحالی کے لئے پائیدار حکمت عملی اپنانے کے ساتھ ساتھ تجارت کو فروغ دینے کی جانب توجہ مبذول کرنے پر زور دیا ہے۔چینی سفارت خانہ کے اعلٰی عہدیدارڈاکٹر وانگ نے اس ضمن میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر زبوں حالی کا شکار ضرور ہے لیکن دونوں ملکوں کے مابین آزاد تجارت کا معاہدہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے میں نہایت معاون ثابت ہوگا۔سی پیک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن داؤد اور چائینہ سٹیڈی سینٹر کی ِروحِ رواں حنا اسلم نے بھی اس معاہدے کو نہایت خوش آئیند قرار دیا۔اس دوران پاک چائینہ انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مصطفی حیدر سید نے ماضی کی غلطیوں کو دوبارہ دہرانے اور ماضی پرستی کی روش پر عمل پیرا ہونے کے بجائے حکومت اور تجارت سے وابستہ افراد کو پائیدار ترقی و خوشحالی سے متعلق حکمت عملی اپنانے کے علاوہ موثر اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…