پاکستان اور چین کے مابین اقوام متحدہ امور پر تیسرا مشاورتی اجلاس کا انعقاد۔
.
اقوام متحدہ کے امور سے متعلق چائینہ پاکستان مشاورتی ورچوئل اجلاس کے تیسرا دور کا انعقاد ہوا جس میں اقوام متحدہ کے امور کے تمام اہم شعبوں پر مشتمل باہمی دلچسپی کے کثیر الجہتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس میں چینی سفارت خانہ برائے پاکستان،پاکستانی سفارت برائے چین، اقوام متحدہ اور جنیوا میں چین اور پاکستان کے مستقل مشنز کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔اس موقع پر دونوں ممالک نےملٹی لیٹرزم کی مضبوطی اور تحفظ کے علاوہ بین الاقوامی امور میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی حمایت اور تعاون کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…