پاکستان اور چین کے مابین سی پیک کے تحت ٹرانسپورٹ شعبے میں تعاون سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال۔
.
چین میں متعین پاکستانی سفیر معین الحق اور چین کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ لی ژاؤپینگ نے سی پیک کے تحت ٹرانسپورٹ تعاون سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس میٹنگ میں انہوں نے شاہراہ قراقرم ، ایم ایل ون ریلوے لائن اپ گریڈیشن ، گوادر پراجیکٹ کے علاوہ سی پیک کے دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیاتاکہ خطے میں روڈ رابطہ سازی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کیا جاسکے۔ وزیر لی ژاؤ پینگ نے پاکستانی سفیر معین الحق کا خیرمقدم کیا اور اب تک ہونے والے دو طرفہ تعاون پر ہونے والی پیشرفت کی تعریف کی جس پر سفیر معین الحق نے سی پیک کے تحت ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون کی غیر متزلزل اور اہم نوعیت کو اجاگر کرتے ہوئے گفت و شنید کی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …