پاکستان اور چین کے مابین مضبوط تعلقات کسی بھی آزمائش کا بھرپور مقابلہ کر سکتے ہیں، تجزیہ کار۔
Enter Your Summary here.
ایک اہم تجزیہ کار محمد مہدی پاک چین تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر لکھتے ہیں کہ کہ دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات قائم کرنے میں چینی انقلاب بنیادی اہمیت کا حامل رہا ہے۔جب چینی صدر شی جن پنگ نے 2015 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا توانہوں نے ایک مضمون لکھا تھا جس میں انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی تھی کہ کس طرح کئی برسوں سے پاکستان کی حمایت نے ان پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ وہ مزید لکھتے ہیں کہ پاکستان کے لئے چین کے ساتھ مراسم ملک کے لئے قومی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ برادرانہ تعلقات کی حامل اس دوستی کو دونوں طرف کے پالیسی سازوں اور رائے دہندگان نے تسلیم کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ چینی انقلاب کے بعد چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا پاکستان پہلا مسلمان ملک تھا اور ایسا قدم اٹھانے والا تیسرا غیر اشتراکی ملک تھا۔ تب سے دونوں ممالک کے مابین اعلٰی سطح کے دوروں کے ساتھ مضبوط سفارتی تعلقات مشترکہ ہیں۔ متعدد اہم معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں جیسے پاکستان ، چین ، قازقستان اور کرغزستان کے مابین 1995 کے تجارتی معاہدے کے ذریعے وسطی ایشیا سے یوریشیا جانے کا راستہ کھل گیا ہے۔ پاکستان کو ابتداء ہی سے ہی ہندوستان سے دفاعی خطرہ لاحق ہے۔ اس خطرے اور بھارت کی فضائی برتری کو روکنے کے لئے نواز شریف حکومت نے چین سے 1999 میں جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے بنانے کے معاہدے پر دستخط کیے۔ انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو کوئی کمزور نہیں کر سکتاخاص کر اب جب دونوں ممالک سی پیک پر مل کر کام کر رہے ہیں۔
Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China
Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…