Home Latest News Urdu پاکستان برآمد کاروں کو چینی حکومت کی جانب سے جاری کردہ 313 پاکستانی مصنوعات پر پریفرنشیل ٹیرف سے مستفید ہونے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت۔۔۔اینڈرسن،نمائیندہ زی جیانگ ایمن۔
Latest News Urdu - September 2, 2019

پاکستان برآمد کاروں کو چینی حکومت کی جانب سے جاری کردہ 313 پاکستانی مصنوعات پر پریفرنشیل ٹیرف سے مستفید ہونے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت۔۔۔اینڈرسن،نمائیندہ زی جیانگ ایمن۔

چینی تاجروں کے سات رکنی وفد نے زی جیانگ ایمن کے نمائندہ اینڈرسن کی سربراہی میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کا دورہ کیا ہے۔چینی وفد نے پاکستانی برآمد کاروں کو 313 پاکستانی مصنوعات پریفرنشیل ٹیرف کی مد میں دی گئ رعایت سے مستفید ہونے کی تجویز دی۔ اس دوران راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک شاہد سلیم کا کہنا تھا کہ چین حکومت کی جانب سے ترجیحی درآمدات کی اس پیش کش سے پاک چین تجارت میں توازن پیدا ہوگا۔جبکہ انہوں نے چین پر خصوصی تجارتی معاہدوں اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے سے متعلق اقدامات میں بھرپور شمولیت کا عزم کیا۔ اسکے علاوہ انہوں نے سی پیک جیسے میگا پراجیکٹ کو پاکستان کے ساتھ ساتھ خطے میں ترقی و خوشحالی کا ضامن قرار دیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …