پاکستان بیجنگ سرمائی اولمپکس کی مکمل حمایت کرتا ہے،شاہ محمود قریشی
.
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ نئے قمری سال کی تقریبات اور اولمپکس کے انعقاد کے موقع پر پاکستانی حکومت کی یکجہتی اور خیرسگالی کا عملی ثبوت ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ چین کے ساتھ پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے پس منظر میں اہم ہے۔ انہوں نے سرمائی اولمپکس کے کامیاب انعقاد پر چینی حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ سدا بہار اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ وقت آزماہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ گزشتہ 70 سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں سٹریٹجک، سیاسی، اقتصادی، تجارتی، دفاع، سائنس اور ٹیکنالوجی اور عوامی تعلقات شامل ہیں۔
صدر آصف زرداری آئندہ ماہ سرکاری دورے پر چین جائیں گے
صدر مملکت آصف علی زرداری فروری کے پہلے ہفتے میں چین کے دورے پر جائیں گے، جہاں ان کی اپنے …