Home Latest News Urdu پاکستان توانائی کی طلب کو پورا کرنے کے لئے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہا ہے،سید قمر افضل رضوی۔
Latest News Urdu - June 10, 2021

پاکستان توانائی کی طلب کو پورا کرنے کے لئے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہا ہے،سید قمر افضل رضوی۔

.

یورپی کنسورشیم برائے پولیٹیکل ریسرچ سٹینڈنگ گروپ کے ممبر سید قمر افضل رضوی لکھتے ہیں کہ بین الاقوامی ہائیڈرو پاور ایسوسی ایشن (آئی ایچ اے) کے مطابق ہائیڈرو پاورکے لحاظ سے چین اور برازیل کے بعد پاکستان تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کے ہائیڈل پراجیکٹس کو اپ گریڈ کرنے میں کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔وہ مزیدلکھتے ہیں کہ پاکستان چین کے ساتھ تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھا کر اپنی ہائیڈل پاورصلاحیت میں اضافہ کرنے میں اہم پیش رفت کررہا ہے کیونکہ کراچی میں اپنے جوہری پلانٹ کے ساتھ 10 ارب امریکی ڈالر کا واٹر ری ایکٹر نصب کیاہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ چونکہ آئی ای اے کے مطابق 2050 تک پاکستان کی طرف سے توانائی کی طلب میں تین گنا اضافہ ہوگا اس لئے پن بجلی کے جاری تمام منصوبوں کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان منصوبوں میں درج ذیل شامل ہیں: داسو ہائیڈرو پروجیکٹ (کے پی)؛ کرم تنگی ڈیم (شمالی وزیرستان کے پی کے)؛ کیل خوار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (لوئر کوہستان ڈسٹرکٹ)؛ منگلا پاور ری فربشمنٹ (میرپور ضلع آزادکشمیر) اور ورسک پاور اسٹیشن (قریب پشاور ، کے پی)وغیرہ شامل ہیں۔

Comments Off on پاکستان توانائی کی طلب کو پورا کرنے کے لئے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہا ہے،سید قمر افضل رضوی۔

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…