Home Latest News Urdu پاکستان ریفائنری لمٹیڈ چین کے ساتھ مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کے لئے تیار۔۔۔۔۔چینی تجارتی اداروں کو 30فیصد حصص دینے کی پرکشش پیشکش۔۔۔۔
Latest News Urdu - December 3, 2019

پاکستان ریفائنری لمٹیڈ چین کے ساتھ مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کے لئے تیار۔۔۔۔۔چینی تجارتی اداروں کو 30فیصد حصص دینے کی پرکشش پیشکش۔۔۔۔

پاکستان ریفائنری لمٹیڈ (پی آر ایل) تیل اور گیس کے شعبے میں چین کے مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کا خواہاں ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آر ایل نے جوائنٹ وینچرز کیلئے آمادہ چینی انوسٹرز کو 30 فیصد حصص دینے کی پیشکش کی ہے جس کے بعد چینی کمپنیاں پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے میں تجدید کی تیاری کر رہی ہیں جس کیلئے فیزبیلٹی سٹیڈی بھی مکمل کر لی گئی ہے۔حکومتِ پاکستان نے سی پیک منصوبہ کے تحت منعقد کی گئی جوائینٹ ایکسپرٹس پینل آف آئل اینڈ گیس کی میٹنگ میں پی آر ایل اپ گریڈیشن ڈویلپمنٹ پلان میں یہ پراجیکٹ بھی شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔ ان سفارشات کے تحت پی آر ایل سی پیک یا کمرشل بنکوں کے شراکت داروں سے مالی معاونت کی جائے گی جس کے بدلے پی آر ایل 30 فیصد حصص کی پیشکش کر رہا ہےجس کا مقصد پی آر ایل کے انجینئرنگ،پروسکیومنٹ اینڈ کنسٹریکشن معاہدے کو فعال کرنا ہے۔ پی آر ایل چینی مالی مدد کی بدولت ہائیڈرو سِکمنگ سسٹم سے ڈِیپ کنورژن ٹیکنالوجی میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔جس ٹیکنالوجی سے 30 سے 40 فیصد غیر معیاری تیل کی پیداوار 5فیصد رہ جائے گی اور اعلٰی معیاری کی پیداوار بڑھ جائے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …