Home Latest News Urdu پاکستان سنکیانگ میں امن و استحکام کے لیے چین کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،ترجمان،وزارتِ خارجہ
پاکستان سنکیانگ میں امن و استحکام کے لیے چین کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،ترجمان،وزارتِ خارجہ
.
پاکستان سنکیانگ میں سماجی و اقتصادی ترقی، ہم آہنگی اور امن و استحکام کے لیے چین کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستانی وزارت خارجہ نے سنکیانگ میں انسانی حقوق کے بارے میں ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) کے دفتر کی رپورٹ کے اجراء کے بعد کیا۔ میڈیا کے سوالات کے جواب میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان، اقوام متحدہ کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر “سیاسی آزادی، خودمختاری اور ریاستوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت سمیت اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر یقین رکھتا ہے”۔
Comments Off on پاکستان سنکیانگ میں امن و استحکام کے لیے چین کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،ترجمان،وزارتِ خارجہ