پاکستان سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،چینی اسکالر
.
ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء چین کے وزیٹنگ پروفیسر چینگ ژی ژونگ کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں جن میں سی پیک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پاکستان میں چینی اہلکاروں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا بھی شامل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اس وقت علاقائی استحکام کے مسائل اور علاقائی سطح کی پراکسی جنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی کے مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ پاکستانی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس نہ صرف مناسب وسائل ہیں بلکہ وہ پاکستانی عوام اور غیر ملکیوں کی حفاظت کو بھی بخوبی احسن طریقے سے یقینی بنا سکتے ہیں۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …