پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل کے لیے پُر عزم ہے، وفاقی وزیر اسد عمر۔
.
وزیر منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کے دوران سی پیک سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اور انہوں نے تمام منصوبوں کی اعلیٰ معیاری ترقی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ایک آفیشل بیان میں چینی سفارت خانے نے کہا ہےکہ چین سی پیک کو کامیابی کا ایک اہم استعارہ بنانے کے لیے کوشاں ہے جبکہ اس میں تمام منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے عزم کو بھی سراہا گیا ۔مزید برآں،وفاقی وزیر اسد عمر نے دوطرفہ تجارت اور روابط کو بڑھانے کے لیے سی پیک کی تیزی سے بروقت تکمیل کے حوالے سے وزیر اعظم کے عزم پر بھی روشنی ڈالی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …