Home Latest News Urdu پاکستان سے چیری کی پہلی کھیپ چین پہنچ گئی
Latest News Urdu - June 12, 2024

پاکستان سے چیری کی پہلی کھیپ چین پہنچ گئی

.

پاکستان سے چین کو چیری کی برآمد شروع ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے چیری کی پہلی کھیپ چین پہنچ گئی، چیری سے لدا این ایل سی کا ریفر ٹرک گلگت بلتستان سے روانہ ہوا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ این ایل سی کے ٹرک پر 6 میٹرک ٹن چیری لوڈ کی گئی تھی، ٹرک خنجراب کے راستے چین کے شہر تاشکرگن پہنچ گیا۔ این ایل سی کا ٹرک گلگت بلتستان سے صرف 3 دن میں چین پہنچا، این ایل سی کے ریفر کنٹینر نے دوران ترسیل چیری کی تازگی کو برقرار رکھا۔ بین الاقوامی معیار کو برقرار رکھنے کیلئے چیری کی گلگت بلتستان میں خصوصی پلانٹ پر ٹریٹمنٹ کی گئی، چیری کی دوسری کھیپ اگلے ہفتے چین روانہ ہوگی۔ این ایل سی کی خصوصی سروس کی بدولت تازہ پھلوں کی برآمد ممکن ہوئی ہے، این ایل سی ریفر سروس کی مدد سے پھلوں اور زرعی اجناس کی علاقائی منڈیوں تک ترسیل سے قیمتی زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔ رواں سال 500 ٹن چیری چین پہنچائی جائے گی جس سے ملک کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

Comments Off on پاکستان سے چیری کی پہلی کھیپ چین پہنچ گئی

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔