پاکستان عالمی شہرت کے حامل چینی گلوبل ویلیو چَینز کے ساتھ مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کا خواہاں۔۔۔۔۔چینی سفیر کی مکمل مدد کی یقین دہانی۔۔۔۔
Sharza Enter Your Summary here.
وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات اسد عمر نے چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا ہے کہ چند ہفتوں میں سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کے کام کی پیش رفت میں تیزی لائی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے چینی سفیر کو بتایا کہ حکومت خصوصی اقتصادی علاقوں کے قیام اور فعال کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس کے بعد اِن میں مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے کر پیداوار اور تجارتی سرگرمیوں کو وسعت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستانی پیداواری یونٹس کی چین کی گلوبل ویلیو چَینز کے ساتھ منسلک ہوکر پاکستان میں کاروبار کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے اس موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا چین پاکستان کے ساتھ تجارت اور صنعت کے شعبے میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے زراعت کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …