پاکستان غربت کے خاتمے کے لئے چینی تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے،سینیٹر ڈاکٹر وسیم۔
.
قائد ایوان برائے سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے چینی سفیر نونگ رونگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں چینی قیادت کے غربت پر قابو پانے کے حکمت عملی کی شاندار الفاظ میں تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان غربت کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے کووڈ-19کے سبب پیدا صورتحال کے دوران پاکستان کی مدد پر چینی قیادت کی بھی تعریف کی۔ چینی سفیر نونگ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی معاشی نمو کا ایک اہم موجب بنے گا اور باہمی خوشحالی کا روشن باب ثابت ہوگا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






