پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لینے کے لئے چین روانہ۔۔۔۔
پاکستان فرنیچر کونسل کا اعلٰی سطحی وفد پاکستانی فرنیچر کے لئے نئی مارکیٹ کی تلاش اور چین کے فرنیچر کی صنعت میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کا بزنس ٹو بزنس روابط کے ذریعے سے جائزہ لینے کے لئے سہ روزہ دورے پر چین روانہ ہوا ہے۔پاکستان فرنیچر کونسل کے چئیر مین میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے فرنیچر بزنس سے منسلک افراد کے مابین تبادلہ خیال سے نہ صرف ترقی کی نئی راہیں ہموار ہونگی بلکہ مستقبل کے لئے نئی پالیسیاں وضع کرنے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے چین کے دورے میں چینی فرنیچر کےپیداوراری سرمایہ کاروں کوفیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمینٹ کمپنی کی سپیشل اکنامک زونز میں مقامی اور بین القوامی سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کوراغب کرنے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کی حکمت عملی سے استفادہ کرنے کی جانب مائل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ چیئرمین پی ایف سی نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں فرنیچر کے چینی پیداواری سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو ماڈرن فرنیچر سٹی کے قیام کی جانب راغب کرنے کے ایجنڈا کا بھی اظہار کیا۔جبکہ پی ایف سی پاکستان میں کم وزن اور آسانی سے منتقل کرنے والے فرنیچر متعارف کرنے کے ذریعے سے 2لاکھ روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کا عزم بھی رکھتی ہے۔