Home Latest News Urdu پاکستان میں جوائینٹ کوآپریشن کمیٹی کی متوقع دسویں میٹنگ میں ایم ایل-1اور کئی دیگر پراجیکٹس شامل۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - January 25, 2020

پاکستان میں جوائینٹ کوآپریشن کمیٹی کی متوقع دسویں میٹنگ میں ایم ایل-1اور کئی دیگر پراجیکٹس شامل۔۔۔۔۔

Sharza Enter Your Summary here.

چین نے پاکستان سے سی پیک منصوبہ کی جوائینٹ کوآپریشن کمیٹی کی دسویں میٹنگ کو پہلے سے طے شدہ شیڈول سے دو ماہ قبل اپریل کے مہینے میں منعقد کرنے کی استدعا کی ہے۔اسی سبب پاکستان نے جوائینٹ کوآپریشن کمیٹی کی دسویں میٹنگ کو اپریل 2020ء میں ہی منعقد کرنے کے لئے تیاریوں کو ترتیب دینے کے لئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے ہیں۔جبکہ کئی پراجیکٹس کے امکانات پر غور کرکے سی پیک کے منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں شامل کرانے کے لئے کوششیں تیز کی گئی ہیں۔اس ضمن میں حکومت نے بتایاہے کہ ایم ایل-1پراجیکٹ کو 2۔9 ارب ڈالر کی لاگت کے ساتھ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سی پیک منصوبہ کے تحت اب تک 29ارب ڈالر کی لاگت کے کئی پراجیکٹس مکمل کیے جا چکے ہیں جبکہ کچھ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔جبکہ پاکستان کی وزارت منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اصلاحات نےبھی امریکہ کی جانب سے سی پیک منصوبہ پر لگائے گئے الزامات رد کیے ہیں۔وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سی پیک منصوبہ کے پہلے مرحلے کے تحت پاکستان کو حاصل ہونے والے ثمرات کا تذکرہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اور اسے اپنے اقتصادی شراکت داروں کا انتخاب کا پورا حق حاصل ہے اسی سبب پاکستان نے سی پیک منصوبہ کے تمام قواعد و ضوابط کی پیروی کرتے ہوئے اور شفافیت کو ملحوظِ نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ قرضوں کے حوالے سے پائیدار سٹریٹیجی اپناتے ہوئے اس میگا پراجیکٹ کے سفر کو آگے بڑھانے کا عزم کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …