پاکستان میں صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے سی پیک کا دوسرا مرحلہ انتہائی اہمیت کا حامل،لی بیجان۔
.
کراچی میں تعینات چینی قونصل جنرل لی بیجیان نے ٹرائی اینگلز الیکٹرانکس کے ہوم اپلائنسز برانڈ مائی ڈیا کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ پاکستان میں صنعت کاری کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گا اور اس سے مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے تاجروں کو سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں پاکستان کی زراعت، مینوفیکچرنگ، کیمیکلز، ٹیکسٹائل اور گھریلو آلات کی تیاری کی صنعتوں کی ترقی پر خاص توجہ مرکوز ہوگی۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…