Home Latest News Urdu پاکستان میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لئے سی پیک دوسرا مرحلہ نہایت اہمیت کا حامل،چیئرمین سی پیک اتھارٹی۔
Latest News Urdu - July 23, 2020

پاکستان میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لئے سی پیک دوسرا مرحلہ نہایت اہمیت کا حامل،چیئرمین سی پیک اتھارٹی۔

Enter Your Summary here.

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے آگاہ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سی پیک منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ چیئرمین نے مزیدکہا ہےکہ سی پیک پر سیاسی اور عسکری قیادت میں مکمل اتفاق رائے موجودہے۔ جبکہ سی پیک اتھارٹی نے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعہ سہولیات فراہم کرکے سی پیک پر عملدرآمد کو اپنی اہم ترجیحات کا حصہ بنایاہے۔ پاکستان کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے کووڈ-19 سے قطع نظر سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت سی پیک خصوصی اقتصادی علاقوں پر کام جاری ہے۔ چیئرمین نے مزید بتایاکہ سی پیک سے منسلک منصوبوں کے بارے میں چین اور پاکستان کے درمیان مکمل دوطرفہ ہم آہنگی قائم ہے۔ مزید برآں سی پیک کے تحت کوہالہ اور آزاد پتن بجلی منصوبے صاف توانائی کی پیداوار کو یقینی بنائیں گے جس سے پاکستان کو بجلی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …