پاکستان میں منعقدہ پہلی بین الاقوامی ورچول نمائش نے چین کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔
.
پاکستان میں منعقدہ پہلی عالمی ورچول پانچ روزہ نمائش، ٹیکسپو، جس کا مقصد کاروباری اداروں کو جوڑنا اور تجارتی روابط کو فروغ دینا ہے کی شروعات بروز سوموار سے ہوئی ہے۔ جبکہ اس کا دورانیہ 24 گھنٹے پر محیط ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ کاروبار کو فروغ دیا جاسکے۔ ٹیکسپو کے منتظم ٹی ڈی اے پی کے ضمیر سومرو نے بتایا ہے کہ انہیں بہت سارے ممالک خصوصاًچین سے شرکت کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ممالک صنعتی ترقی ، تکنیکی ترقی اور بہتری کے شعبوں میں تعاون کریں تو پاکستان اور چین کے مارکیٹ شیئر میں اضافہ ہوگا۔
ساتواں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے اعلی معیاری کھلے پن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے: پاکستانی قونصل جنرل
ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) “نیا دور اور مشترکہ مستقبل” کے …