Home Latest News Urdu پاکستان کی میزبانی میں افغانستان کے حوالے سے ٹرائیکا پلس اجلاس منعقد۔
Latest News Urdu - November 12, 2021

پاکستان کی میزبانی میں افغانستان کے حوالے سے ٹرائیکا پلس اجلاس منعقد۔

.

پاکستان نے افغانستان میں جاری صورتحال پر گفت و شنید کے لیے امریکہ، چین اور روس کے سینئر سفارت کاروں کی میزبانی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹرائیکا پلس میٹنگ کے دوران تمام ممالک کے وزرائے خارجہ موجود تھےتاہم افغانی وزیر خارجہ عامر خان متقی کی پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بعد میں ملاقات متوقع ہے۔اس اجلاس سے قبل چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا تھا کہ چین افغانستان میں امن و استحکام کے لیے تمام بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور پاکستان کے کردار کونہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔

Comments Off on پاکستان کی میزبانی میں افغانستان کے حوالے سے ٹرائیکا پلس اجلاس منعقد۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔