Home Latest News Urdu پاکستان نے پاک چین فوجی تعاون کے حوالے سے بھارت کے من گھڑت بیان کو سختی سے مسترد کردیا۔
Latest News Urdu - September 11, 2020

پاکستان نے پاک چین فوجی تعاون کے حوالے سے بھارت کے من گھڑت بیان کو سختی سے مسترد کردیا۔

.

پاکستان کے دفتر خارجہ نے چین پاکستان فوجی تعاون کے بارے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کےتبصرے کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔واضح رہے کہ ہندوستانی سی ڈی ایس جنرل بپن راوت نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ پاکستان چین بھارت تناؤ کا فائدہ اٹھا سکتا ہے اور اس نے پاکستان کو بھاری نقصان کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لئے مضبوط سدابہار اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر ہیں۔ دفتر خارجہ نے پاک چین فوجی تعاون کے بارے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس کے بیان کی سختی سےمذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے سخت بیانات بی جے پی – آر ایس ایس کی ذہنیت کے عکاس ہیں۔

Comments Off on پاکستان نے پاک چین فوجی تعاون کے حوالے سے بھارت کے من گھڑت بیان کو سختی سے مسترد کردیا۔

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…