Home Latest News Urdu پاکستان نے چینی الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔
Latest News Urdu - November 6, 2021

پاکستان نے چینی الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

.

میونسپل سٹینڈنگ کمیٹی کے ممبر لیو زیکنگ کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں چین میں تعینات پاکستان کے سفیرمعین الحق نے چینی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو پاکستانی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے پاکستان اور ووہان کے درمیان صنعتی اور تکنیکی شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ لیو زیکنگ نے پاکستانی سفیر کو بائیو ٹیکنالوجی، سیمی کنڈکٹرز اور نیو انرجی اور سمارٹ نیٹ ورک کے شعبوں میں ووہان شہر کی بے پناہ ترقی کی صلاحیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔معین الحق نے اس موقع پر کہا کہ مسلسل کوششوں کی وجہ سے پاکستان اور ووہان کے درمیان تعاون تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

Comments Off on پاکستان نے چینی الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…