پاکستان نے چین کی مدد سے دوسرا سیارہ پاک سیٹ ایم ایم ون خلا میں بھیج دیا
.
پاکستان کا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ ”پاک سیٹ ایم ایم ون“خلا میں روانہ کر دیا گیا۔پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق پاکستان کا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون جمعرات کو خلا میں بھیجا گیا۔ پاکستان ملٹی مشن سیٹلائٹ ”پاک سیٹ ایم ایم ون“سپارکو اور چائنا گریٹ وال انڈسٹری نے باہمی اشتراک سے تیار کیا ہے، یہ یک جیو سٹیشنری سیٹلائٹ ہے جو جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس ہے اور یہ ملک کی موا صلاتی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ سیٹلائٹ چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا، سیٹلائٹ سے پاکستان کے طول و عرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔ سپارکو کے مطابق یہ جدید مواصلاتی ٹیکنالوجیز پر مبنی جیو سٹیشنری سیٹلائٹ ہے جو ملک کی سیٹلائٹ پر مبنی کمیونیکیشن سروسز میں بہت اضافہ کرے گا اور تجارتی اور سرکاری صارفین کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ ”پاک سیٹ ایم ایم ون“ پاکستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے مستقبل کو نئی شکل دے گا۔ یہ ملک کے باقی حصوں سے غیر منسلک لوگوں کو جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور ملک میں اعلیٰ رسائی کے ساتھ سستی بینڈ وڈتھ کو یقینی بنائے گا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…