Home Latest News Urdu پاکستان وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران ایف ٹی اے پر گفت و شنید کرے گا، رزاق داؤد
پاکستان وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران ایف ٹی اے پر گفت و شنید کرے گا، رزاق داؤد
.
دورہ چین کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام میں مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ چینی فریق کے ساتھ مذاکرات میں تجارتی تعلقات اور برآمدات کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے بعض شعبوں خصوصاً چاول، سیمنٹ، پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں مزید بہتری لانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اپنے زرعی شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے چین سے جدید ترین ٹیکنالوجی کا حصول بھی چاہتا ہے۔
Comments Off on پاکستان وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران ایف ٹی اے پر گفت و شنید کرے گا، رزاق داؤد