Home Latest News Urdu پاکستان وقت آزما دوست چین کے ساتھ تعلقات کے ضمن میں مغربی طاقتوں کے اشاروں کو کبھی خاطر میں نہیں لائے گا۔
Latest News Urdu - June 29, 2021

پاکستان وقت آزما دوست چین کے ساتھ تعلقات کے ضمن میں مغربی طاقتوں کے اشاروں کو کبھی خاطر میں نہیں لائے گا۔

.

وزیر اعظم عمران خان نے چائینہ گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (سی جی ٹی این) کو دیے گئےایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مغربی طاقتیں پاکستان جیسے ممالک پر دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ وقت آزمااور مضبوط مراسم کے حامل دوست ملک چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو کمزور کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے عالمی منظر نامے میں کیا تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں مگر چین کے ساتھ مضبوط مراسم کسی صورت کمزور نہیں ہونگے۔ مزید برآں ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک مضبوط تعلقات کے ثمرات سے بہرہ ور ہو رہے ہیں اور تمام بین الاقوامی فورمز پر اپنے بنیادی مفادات کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سےکھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین ہر بحران کے وقت ہمیشہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سب کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دوستی کے اس پہلو کو وقت کے ساتھ ساتھ مزید تقویت مل رہی ہے۔ انہوں نے ‘تجارت’ کو اس رشتے کے فروغ کا اہم محرک قرار دیا۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معاشی مستقبل اب سی پیک کے ساتھ منسلک ہے اور اس منصوبے کی بدولت پاکستان میں مثبت تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔ آخر میں انہوں نے چین پاکستان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر چیی عوام اور حکومت کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

Comments Off on پاکستان وقت آزما دوست چین کے ساتھ تعلقات کے ضمن میں مغربی طاقتوں کے اشاروں کو کبھی خاطر میں نہیں لائے گا۔

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…