پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کی چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کی ڈیوٹی فری لسٹ میں لیدر مصنوعات شامل کرنے کی اپیل۔۔۔۔۔
پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن(پی ٹی اے)کے چئیرمین شیخ افضل حسین نے مشیر وزیراعظم برائے تجارت عبد الرزاق داؤد کو چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے ڈیوٹی فری لسٹ میں لیدر مصنوعات شامل کرنے خصوصی گزارش پیش کی ہے۔ان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ حکومت کو چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ کے دوسرے مرحلے میں تیار شدہ چمڑہ اور رنگ شدہ چمڑے کو ڈیوٹی فری مصنوعات میں شامل کرنے ضرورت ہے جبکہ وزارت تجارت نے اس حوالے سے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔واضح رہے کہ زیرو ڈیوٹی فری میں شامل کرنے کی صورت میں چین بجھوائے جانے والے پاکستان کے چمڑے کے برآمدات میں اضافہ ہوگا چونکہ اس وقت پاکستان کے چمڑے کے برآمد کار چین کو 8سے9فیصد کسٹم ڈیوٹی ادا کرتے ہیں جس سے اس تجارت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔