پاکستان چین کو برآمدات میں مزید اضافہ کر سکتا ہے،کمرشل کونسلر بدرالزمان۔
.
چین میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل کونسلر بدر الزمان نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمد کنندگان کو چینی صارفین کو راغب کرنے کے لیے اچھے برانڈز متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوں جوں چین میں فی کس آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے بڑھتی ہوئی برآمدات سے زر مبادلہ کمانے کے بہت زیادہ امکانات پیداہوتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران چین کو پاکستان کی برآمدات میں 70.3 فیصد ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے جس میں مزید اضافے کے قوی امکانات موجود ہیں کیونکہ ٹیکسٹائل ، سمندری غذا اور زرعی مصنوعات میں کثیر مواقع موجود ہیں۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …