پاکستان چین کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے،وزیر خارجہ بلاول
.
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گروپ آف دی فرینڈز آف جی ڈی آئی ورچوئل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے فلیگ شپ پروجیکٹ سی پیک پر تیزی سے عمل درآمد سمیت چین کے ساتھ اپنی سدا بہار اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ٖڈی جیز) کے قومی نفاذ کو آگے بڑھانے کے لیے سی پیک کے ذریعے چین کے ساتھ کام جاری رکھے گا اور ساتھ ہی ساتھ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) گروپ آف فرینڈز کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا تاکہ انسانیت کے لیے ایک پرامن، خوشحال اور مشترکہ مستقبل کو فروغ دیا جا سکے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…