پاکستان چین کے ساتھ مضبوط شراکت داری کا خواہاں ہے،وزیر اعظم شہباز شریف
.
وزیراعظم شہباز شریف نے پاک چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مستحکم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور پاکستانی خارجہ پالیسی میں چین کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اسلام آباد میں چین کے ایکسٹرنل سیکیورٹی کمشنر چینگ گوپنگ کی قیادت میں چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے سی پیک کے تحت جاری اور نئے دونوں منصوبوں کو تیز کرنے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ اس کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے ساتھ نئے جوش اور ولولے کے ساتھ تعاون کے سلسلے خاص طور پر دونوں ممالک کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کے منصوبے جیسا کہ ایم ایل پروجیکٹ کو تیزی کے ساتھ آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا بھی اظہار کیا ۔ چینگ گوپنگ نے اس موقع پرپاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …