پاکستان کاجیو اسٹریٹجک پیراڈائم چین کے ساتھ جڑا ہوا ہے،ڈاکٹر معید یوسف۔
.
انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز (آئی ایس ایس) اسلام آباد اور شنگھائی انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل اسٹڈیز (ایس آئی آئی ایس) کے زیرِ اہتمام”بدلتے ہوئے جیوپولیٹیکل منظر نامے میں چین پاکستان تعلقات:علاقائی سلامتی اور استحکام میں اس کا کردار” کے عنوان پر منعقدہ ایک ویبینار سے خطاب کرتے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ سی پیک نے علاقائی روابط کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کو ایک منفرد موقع فراہم کیا ہے۔ آئی ایس ایس کے ڈی جی اعزاز احمد چوہدری نے اس موقع پرکہا کہ پاکستان اور چین ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…