پاکستان کو سی پیک منصوبہ کے تحت صنعتی باہمی تعاون سے خاطر خواہ فوائد حاصل ہونگے..بورڈ آف انویسٹمینٹ
Enter Your Summary here.
بورڈ آف انویسٹمینٹ کے چئیرمین زبیر گیلانی نے چینی سرمایہ کاروں کے 50 رکنی وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کےصنعتی شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ سے پاکستانی عوام کی معیارِ زندگی پر دورس اثرات مرتب ہونگے.اس دوران چینی سرمایہ کاروں کے وفد کے چئیرمین نے مستقبل میں باہمی مدد کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ چین پاکستان کے صنعتی شعبے میں 30کروڑسے 50کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے.واضح رہے کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں انفراسٹریکچر کی ترقی کو ملحوظ نظر رکھا گیا لیکن اب اس کے دائرہ کار کو بڑھا دیا گیا ہےاور صنعت,زراعت اور سماجی فلاح و بہبود سمیت کئی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے
چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا او…