Home Latest News Urdu پاکستان کو چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ-II کے تحت 1,000 سے زائد ٹیرف لائینز پر زیرو ڈیوٹی کی رعائت حاصل۔۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - January 2, 2020

پاکستان کو چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ-II کے تحت 1,000 سے زائد ٹیرف لائینز پر زیرو ڈیوٹی کی رعائت حاصل۔۔۔۔۔۔

چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ-II کا نفاذ یکم جنوری 2020ء سے ہوا چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت کے سیکریٹری احمد نواز سکھیرا نے چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان اپریل 2019ء سے شروع ہونے والے دو طرفہ گفت و شنید کے حوالے سے کہا ہے کہ چین نے پاکستان سے 90 فیصد درآمدات کو کسٹم فری قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ-II کے باعث پاکستان کی چین کو برآمدات میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ واضح رہے کہ چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کا نفاز 2006ء میں ہوا تھا جس میں پاکستان کی 724 مصنوعات کو زیرو ڈیوٹی لسٹ میں شامل کیا گیا تھا اور اب اس معاہدے میں تجدید کے ذریعے سے مزید 313 مصنوعات پر زیرو ٹیرف کی شق نافذ دی گئ، جس کے بعد زیرو ڈیوٹی مصنوعات کی فہرست میں مجموعی تعداد 1,047 تک پہنچ جائے گی۔ اس نئے معاہدے کے سبب پاکستان کی لیدر ،زراعتی اور شوگر سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں بڑھوتری دیکھنے کو ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …