Home Latest News Urdu پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالر موصول
Latest News Urdu - February 25, 2023

پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالر موصول

.

 

پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے، رقم چائنہ ڈویلپمنٹ بینک سے رول اوور معاہدے کے بعد موصول ہوئی۔ ذرائع سٹیٹ بینک کے مطابق چائنہ سے ملنے والے 70 کروڑ ڈالرز کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ چند روز قبل ہوا تھا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ چین کے ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان کو رقم ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہو گا۔

Comments Off on پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالر موصول

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…