پاکستان کھیلوں کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے چینی تجربات سے استفادہ حاصل کرے گا۔
.
پنجاب سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر نصر اللہ رانا نے شنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ پاکستان کو کھیلوں کے شعبے میں چینی مہارتوں اور تجربات سے سیکھنے کا بہترین موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ دونوں ممالک کھلاڑیوں اور کوچز کا تبادلہ ممکن بنانے پر کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین پہلے ہی پاکستانی طلباءکو سپورٹس سائنس سکالرشپ دے کر پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






