پاکستان کی جانب سےجموں وکشمیر اور سی پیک کے خلاف بھارت کا پروپیگنڈہ سختی سے مسترد۔
Enter Your Summary here.
چین نے چین-پاکستان کے وزرائے خارجہ کے سٹریٹجک ڈائلاگ کے دوسرے دور کے بعد جاری مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی قرارداد کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پرزور دیا اور خطے میں یکطرفہ کارروائی کی مخالفت کی۔ اس مشترکہ بیان کے جواب میں ہندوستانی وزارت خارجہ نے سی پیک کی مخالفت کی اور جموں و کشمیر کو ہندوستان کا اٹوٹ انگ قرار دیا۔ پاکستان نے سی پیک کے خلاف بھارت کے پروپیگنڈے کو سختی سےمسترد کیا اور اس نکتہ کو واضح کیا کہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارت کے خود ساختہ دعوے بے بنیاد ہیں۔