پاکستان کی جانب سے سی پیک منصوبہ کے چینی ملازمین کو فراہم کردہ بہترین سیکیورٹی پر چین کا اطمینان کا اظہار۔۔۔۔۔
جوائینٹ کوآپریشن کمیٹی کی گزشتہ میٹنگ میں چینی اعلٰی عہدیداران نے پاکستان کی جانب سے سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس میں کام کرنے والے چینی ملازمین کو فراہم کردہ بہترین سیکیورٹی کو نہایت خوش آئیند قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔چینی عہدیداران نے سپیشل سیکیورٹی ڈویژن (شمالی و جنوبی) جو سی پیک منصوبہ کے زیرِ تکمیل پراجیکٹس کی سیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہداری سرانجام دیتی ہے اسکے تعینات اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے پاکستانی اقدامات کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔اسی طرح دونوں فریقین نے سی پیک منصوبہ کے تعمیر و ترقی سے متعلق پراجیکٹس کی سیکیورٹی کو اپنی اہم ترجیحات کا حصہ قرار دیا ہے۔
ساتواں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے اعلی معیاری کھلے پن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے: پاکستانی قونصل جنرل
ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) “نیا دور اور مشترکہ مستقبل” کے …