پاکستان کی جانب سے چینی سرمایہ کاری اورکارکنوں کی مکمل تحفظ کی یقین دہانی ۔
.
چین کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انٹر سروسس انٹلیجنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے ہمراہ چینی حکام کو اعلٰی سطح کی سیکیورٹی اور پاکستان میں کام کرنے والے چینی اہلکاروں اور پیشہ ور افراد کے لئے نئے انتظامات کرنےکی یقین دہانی کرائی۔ تفصیلات کے مطابق نئے اقدامات سے چینی سرمایہ کاری اور کارکنوں کو تحفظ حاصل ہوگا چاہے وہ سی پیک منصوبوں کا حصہ نہ ہوں۔واضح رہے کہ داسو ہائیڈرو پاور اسٹیشن پر حملے کے بعد 9 چینی انجینئروں سمیت 13 افراد کی ہلاکت کے بعد یہ بیان سامنے آیا ہے۔ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران چینی ریاستی کونسلر اور عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اس معاملے کی تحقیقات اور مجرموں کو سزا دینے کی اپیل کی تھی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …