Home Gwadar Updates Urdu پاکستان کی فری زون پالیسی کے اعلان کے بعد چین گوادر میں 19پراجیکٹس کا آغاز کرے گا۔۔۔۔۔

پاکستان کی فری زون پالیسی کے اعلان کے بعد چین گوادر میں 19پراجیکٹس کا آغاز کرے گا۔۔۔۔۔

چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نےکراچی کونسل آن فارن ریلیشنز کے زیرِ اہتممام کراچی میں چائینہ پاکستان راہداری منصوبہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ صرف چین کو ہی منسلک نہیں کرئے گا بلکہ اس سےافغانستان، سینٹرل ایشیاء بلکہ کسی حد تک روس تک بھی رابطہ سازی کے عمل کا آغاز ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چین نے گوادر بندرگاہ کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ مدد فراہم کرکے پاکستان کے دیرینہ خواب کی تعبیر کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے سپیشل اکنامک زونز پالیسی کے اعلان کے بعد چین گوادر میں 19 پراجیکٹس کا آغاز کرے گا۔چین نے سالانہ گوادربندرگاہ کی انتظام و انصرام پر 40ملین ڈالر خرچ کررہا تھا جو اب تکمیل کے مرحلے کو پہنچنے کے بعد فعال ہوا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ کے دوسرے مرحلے سے زراعت کے پیداوری یونٹس متعارف ہونگے اور سمندری غذا کے علاوہ کئی صنعتوں میں پاکستان کے عوام کے لئے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…