پاکستان کی چین کو تانبے کی برآمدات ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں
.
حالیہ برسوں میں پاکستان سے تانبے اور اس کی اشیا کی برآمدات میں2023 کے پہلے گیارہ ماہ میں 9 فیصد اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد پاکستان کی چین کو تانبے کی برآمدات ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر کا کہنا ہے کہ کہ پاکستانی حکومت چین کو تانبے اور اس سے منسلک مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں پاکستان کی چین کو تانبے کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ریفائنڈ تانبے کی مصنوعات کے نتیجے میں ان برآمدات کی قدر میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری خاص طور پر بڑی چینی کمپنیوں سے سرمایہ کاری کا خواہاں ہے تاکہ عالمی مارکیٹ کے لیے مزید قیمتی مصنوعات تیار کی جا سکیں۔ چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے نہ صرف ملکی معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ جدید ٹیکنالوجیز اور مہارت کے دروازے بھی کھلیں گے۔ اس سے پاکستان اپنی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو بڑھانے اور اعلی معیار کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کرنے کے قابل ہو سکے گا جو بین الاقوامی معیار پر پورا اتر سکیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…