پاکستان کے بنیادی قومی مفادات میں بھرپور چینی مدد پر صدرِ پاکستان عارف علوی کا تشکّر کا اظہار۔۔۔۔۔
Sharza Enter Your Summary here.
صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ چین اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کا ایک اہم ستون ہے اور اس میگا پراجیکٹ کے سبب پاکستان کے توانائی کی پیداواری صلاحیت کو بروئے کار لانے کے علاوہ صنعت اور انفراسٹریکچر کے شعبوں میں بھی فائدہ اٹھانے کے بھرپور مواقع میسر آئیں ہیں۔واضح رہے کہ چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے ایوان صدر میں ڈاکٹر عارف علوی سے خصوصی ملاقات کی۔ اس دوران صدرِ پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ کے کئی پراجیکٹس کی کامیابی سے تکمیل سے پاک-چین دوستی ایک نئی جہت سے روشناس ہوئی ہے۔ اس دوران انہوں نے پاکستان کے بنیادی قومی مفادات خصوصاً کشمیر کے ایشو میں چین کی بھرپور مددپر چینی سفیر کاخصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …