Home Latest News Urdu پاکستان کے زراعتی شعبے کی ترقی میں چینی مدد و معاونت کا کلیدی کردار۔۔۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - January 13, 2020

پاکستان کے زراعتی شعبے کی ترقی میں چینی مدد و معاونت کا کلیدی کردار۔۔۔۔۔۔۔

Sharza Enter Your Summary here.

حکومتِ پاکستان نے زراعت کے شعبے میں باہمی تعاون کو سی پیک منصوبہ کے فریم ورک میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں پاک-چائینہ کوآپریشن فورم کے دوران اسلام آباد میں چائینہ ایگرکلچر کوآپریشن ایکسچینج سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جبکہ صدرِ پاکستان عارف علوی اور چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے اس اس سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔ اس فورم میں چینی اداروں نے پاکستان کے زراعتی شعبے میں حائل رکاوٹوں پر قابو پانے اور موثر حل تلاش کرنے کے لئے مکمل معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چین نے پاکستان کے زراعتی اجناس جن میں چاول اور مچھلی شامل ہیں کے لئے اپنی منڈی کے دروازے وا کرنے ساتھ ساتھ پاکستان کے حلال فورڈ مصنوعات کی مارکیٹنگ میں سہولیات بہم پہنچانے کے علاوہ جدید زراعتی ٹیکنالوجیز فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ چین نے ستمبر 2019ء میں سی پیک منصوبہ کے تحت زراعت کے شعبے کے 13میگا پراجیکٹس میں ٹیکنیکل معاونت فراہم کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …