پاکستان18ویں چین-آسیان ایکسپو میں شرکت کرے گا اور برآمدی پویلین بھی قائم کرے گا۔
.
گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاکستان آئندہ 18 ویں چین-آسیان ایکسپو (سی اے ایکسپو) میں خصوصی شراکت دار ملک کے طور پر شرکت کرے گا۔ یہ گوانگشی کے دارالحکومت ناننگ میں 10 سے 13 ستمبر تک منعقد ہوگا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی چین اور آسیان ممالک کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ افتتاحی تقریب میں ایک پیغام دیں گے۔چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا کہ ایکسپو میں پاکستان پویلین قائم کیاجائے گا تاکہ مصنوعات کی برآمدات کو مزید فروغ دیا جاسکے اسی طرح متوازی تجارتی اور سرمایہ کاری کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔یاد رہے کہ کئی سالوں میں سی اے ایکسپو نے چین آسیان فری ٹریڈ ایریا کے قیام میں مدد فراہم کی ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …