Home Latest News Urdu پاک فوج کے سپہ سالار چین کے حالیہ دورے میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کمانڈر اور چئیرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے خصوصی ملاقات کریں گے۔۔۔۔۔
پاک فوج کے سپہ سالار چین کے حالیہ دورے میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کمانڈر اور چئیرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے خصوصی ملاقات کریں گے۔۔۔۔۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق چیف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے چینی قیادت کی جانب سے دفاعی شعبے میں پاکستان کی مدد اور تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئےدونوں ملکوں کے درمیان اس مضبوط رفاقت کو باہمی استحکام کا ضامن قرار دیا۔ پاک فوج کےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اس دورے میں چینی نائب وزیر اعظم ژانگ گاؤلی، وائس چئیرمین سینٹرملٹری کمیشن جنرل فین چینگلونگ،چیف آف جوائینٹ سروسز ڈپارٹمینٹ جنرل فینگ فنگھوئی اور پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر لی زؤ چینگ کے ساتھ خصوصی ملاقات کریں گے۔جبکہ پاک فوج کے آرمی چیف وزیر اعظم عمران خان کےچینی صدر شی جنگ پنگ اور چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں بھی شریک ہونگے۔
Click To Comment
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …