پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کی نئی فیکلٹی چین سے تربیت حاصل کرے گی
.
پاکستان چائنا ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ (پی سی وی اینڈ ٹی آئی) نے اپنے فیکلٹی ممبران (لیکچررز اور انسٹرکٹرز) کو رواں سال مارچ میں 6 ماہ کے تربیتی پروگرام کے لیے چین بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ شانڈونگ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس اینڈ ٹیکنالوجی، جو انسٹی ٹیوٹ کے چار اسٹیک ہولڈرز میں سے ایک ہے، مہمان فیکلٹی کی میزبانی کرے گا۔ گزشتہ ماہ انسٹی ٹیوٹ نے میری ٹائم بزنس اینڈ پورٹ مینجمنٹ، سافٹ ویئر/ انفارمیشن ٹیکنالوجی، ای کامرس، ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ، الیکٹریکل انجینئرنگ، مکینیکل انجینئرنگ، انگریزی، میتھمیٹکس، شماریات اور چینی زبان کے شعبوں میں 16 اساتذہ کی خدمات حاصل کی تھیں۔ گزشتہ ماہ منعقدہ پی سی وی اینڈ ٹی آئی کے پہلے ایگزیکٹو باڈی اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ کے آپریشنل روڈ میپ کی منظوری دی گئی تھی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…