پاک چائنہ انسٹیٹیوٹ اور وزارت اطلاعات کی جانب سےسی پیک منصوبوں پر ملک گیر فوٹو گرافی مقابلہ کا آغاز۔
.
وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے اشتراک سے ملک گیر فوٹو گرافی مقابلے کا آغاز کیا ہے جس میں چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انی شی ایٹو (بی آر آئی) کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس ضمن میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات ظہور احمد کی زیر صدارت پیر کو ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ”ملک گیر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پراجیکٹس فوٹو گرافی مقابلہ“ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ کے سربراہ مصطفیٰ سید کے علاوہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل / پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) محمد عاصم کھچی، ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ محترمہ عنبرین جان، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی رئیسہ عادل اور وزارت اطلاعات او ر اس سے ملحقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت شرکت کی۔ سیکریٹری اطلاعات و نشریات ظہور احمد نے فوٹو گرافی مقابلہ شروع کرنے اور تجویز کرنے پر پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی پیک اور بی آر آئی منصوبوں کو اجاگر کرنے کے علاوہ یہ مقابلہ پاکستان اور چین کے درمیان قریبی اور گہرے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سی پیک اور بامقصد چین پاکستان شراکت داری کی قدر کرتا ہے جس کے تحت سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے، ریلوے اور توانائی سمیت متعدد اہم منصوبے باہمی فائدے کے لئے مکمل کئے گئے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …