Home Latest News Urdu پاک چین تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر چین یادگاری سکے جاری کرے گا۔
Latest News Urdu - September 14, 2021

پاک چین تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر چین یادگاری سکے جاری کرے گا۔

.

پاکستان اورچین کے باہمی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر پیپلز بینک آف چائینہ نے ایسے سکے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں دونوں ممالک کے قومی نشان نمایاں ہوں گے۔ ایک بیان کے مطابق سونے کا ایک سکہ اور چاندی کا سکہ چینی اور انگریزی دونوں زبانوں میں ’عوامی جمہوریہ چین اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ‘ کی تحریر کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔ سونے اور چاندی کے سکے جاری کرنے کی زیادہ سے زیادہ حد بالترتیب 3,000 اور 10,000 ہوگی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان پہلے ہی جون 2021 میں اپنا یادگاری سکہ جاری کر چکا ہے۔

Comments Off on پاک چین تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر چین یادگاری سکے جاری کرے گا۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …